Fatima bint ‘Abbas al-Baghdadiyya’s biography, fact, career, awards, net worth and life story

Is Islamic studies scholar
Faqih
Mufti
Preacher
From Egypt
Type Religion
Gender female
Birth

Baghdad, Iraq

Death

1314, Daher, Egypt

فاطمہ بنت عباس بن ابو الفتح بن محمد حنبلیہ بغدایہ، کنیت: ام زینت تھی، ساتویں صدی ہجری میں بغداد میں پیدا ہوئیں، حنبلی مذہب کی فقیہہ، مفتیہ، شیخہ اور مشہور واعظہ تھیں، علما نے انھیں اپنے زمانہ کی سیدۃ النساء (عورتوں کی سردار) کہا ہے، شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی شاگردہ تھیں، اصلاً بغداد کی تھیں، عہد شباب میں دمشق چلی گئی اور پھر آٹھویں صدی ہجری کے آغاز میں قاہرہ منتقل ہو گئیں اور وہیں 9 ذو الحجہ سنہ 714ہجری میں محلہ ظاہر میں وفات پائیں۔

حالات زندگی و سیرت

اصلاً بغداد کی رہنے والی تھیں، سنہ ولادت اور ابتدائی حالاتِ زندگی کا علم نہیں ہے، شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی مایہ ناز شاگردہ ہیں، فقہ خاص موضوع اور ذوق تھا، شیخ الاسلام ہی سے دمشق میں فقہ حاصل کیا، ان کی مجالس میں برابر شرکت کرتی، دروس سماعت کرتی اور اشکالات پیش کرتی، شیخ جواب دیتے، اس طرح انھوں نے خوب استفادہ کیا، ان کے اشکالات اور کثرت سوال کی وجہ سے شیخ ہر درس کی بہترین تیاری کرتے، ابن کثیر نے نقل کیا ہے کہ: «استاذ ابن تیمیہ ان کی اور ان کے عمل کی خوب ستائش فرماتے تھے»۔

ابن تیمیہ کے علاوہ انھوں نے شمس الدین ابن ابو عمر مقدسی سے بھی علم حاصل کیا ہے، فقہ میں بغدادیہ کو کامل مہارت حاصل تھی، اہل علم کے درمیان ان کی قابلیت کا چرچہ تھا، تلامذہ کی ایک بڑی تعداد ان سے کسب فیض کے لیے حاضر ہوتی تھی، عورتوں کو درس دیا کرتی تھیں، قرآن کریم حفظ کراتی تھیں، عورتوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے پاس قرآن کا حفظ مکمل کیا جس میں ایک مشہور نام “سیدہ عائشہ بنت صدیق” کا ہے جو معروف عالم مزی کی بیوی تھیں، پھر ان کی بیٹی، مشہور مؤرخ ابن کثیر کی بیوی “امۃ الرحیم زینب” نے حفظ کیا، ابن کثیر خود بیان کرتے ہیں: «ان کے پاس بہت سی عورتوں نے حفظ مکمل کیا، اس میں سے ایک مشہور نام میری ساس عائشہ بنت صدیق جو شیخ جمال الدین مزی کی بیوی تھیں، جن کے پاس ان کی بیٹی، میری بیوی امۃ الرحیم زینب نے پڑھا، اللہ ان تمام پر اپنا رحم فرمائے اور جنت میں اپنی رحمت سے خاص اکرام فرمائے، آمین»۔

فقہ و افتا میں مہارت کے ساتھ ساتھ مشہور واعظہ بھی تھیں، عورتوں میں وعظ کیا کرتی تھیں، صوفیت اور باطنیت کی طرف میلان تھا، شام اور مصر میں ایک صوفی فرقہ احمدیہ یا محمدیہ تھا، جو اجنبی عورتوں مردوں کے اختلاط، بلا حجاب آمنے سامنے آنے وغیرہ کا داعی تھا، فاطمہ بغدادیہ نے ان کی خوب نکیر کی، ان کی خرابیوں کو واضح کیا، ابن کثیر ان کی شجاعت کے بارے میں کہتے ہیں: «عالمہ فاضلہ تھیں، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر خاص مشن تھا، احمدیہ فرقہ کی مردوں عورتوں کی مواخات پر نکیر کرتی، ان کی خرابیوں کو بیان کرتی، اہل بدعت وغیرہ کی نکیر فرماتی تھیں، اس میدان میں ان کا کردار مردوں سے کہیں زیادہ تھا»۔

منبر پر چڑھ کر خطاب کرتیں، دروس دیتیں، لوگوں کو خصوصا عورتوں کو وعظ کرتی تھیں۔

ابن قدامہ حنبلی کی مشہور کتاب “المغنی” کا اکثر و بیشتر حصہ حفظ کر لیا تھا، اس بات کو ابن کثیر نے ابن تیمیہ کے حوالہ سے نقل کیا ہے۔

آٹھویں صدی ہجری کے آغاز میں شام کے علاقہ مصر منتقل ہو گئیں اور وہاں قاہرہ میں قیام کیا، وہاں ان کے علم و فقہ کا خوب چرچا اور شہرہ ہوا، ایک سرائے جسے خاتون ملکہ “تذکاری خاتون” نے سنہ 668ہجری میں تعمیر کروایا تھا، اس میں ان کا درس وعظ ہوا کرتا تھا، بعد میں اس رباط (سرائے) کا نام ہی “رباط البغدادیہ” پڑ گیا۔ اس کو تقی الدین مقریزی اور صلاح الدین صفدی نے بیان کیا ہے۔

علما کی آرا

  • ابن حجر نے ان کے فقہ کے تعلق سے بیان کیا ہے کہ: «فقہ پر خوب اچھی مہارت حاصل تھی۔
  • صلاح الدین صفدی نے لکھا ہے کہ: «فقہ کے مسائل پر بہترین دسترس تھی، باریک باریک مسائل کو ان کے مندرجات کے ساتھ، حقیقت و مجاز وغیرہ کا اچھا علم تھا، ابن تیمیہ ان کی انھیں خوبیوں کی وجہ سے پسند و ستائش فرمایا کرتے تھے۔
  • تقی الدین مقریزی اور علامہ ذہبی نے انھیں “اپنے زمانہ کی عورتوں کی سردار” قرار دیا ہے۔
  • ابن کثیر نے لکھا ہے: «شیخہ تھیں، نیک، عبادت گزار اور متقیہ تھیں»۔

اس کے علاوہ بھی علما و مورخین نے ان کی علمی صلاحیت، تقوی و پرہیزگاری اور شجاعت و بہادری پر خوب لکھا ہے۔

ان کی ایک بیٹی زینت بنت تھی، جو اپنی والدہ ہی طرح بہترین واعظہ اور خطیبہ تھی، عورتوں میں وعظ و خطاب کیا کرتی تھیں۔

وفات

انہوں نے طویل عمر پائی، تقریباً 80 برس کی عمر میں بیوم عرفہ 9 ذو الحجہ سنہ 714ہجری میں محلہ ظاہر قاہرہ مصر میں وفات ہوئی، جنازہ میں عوام کا ایک جم غفیر شریک تھا۔

حوالہ جات

اعلام حنابلہ
اعلام حنابلہ
تیسری صدی ہجری
چوتھی صدی ہجری
پانچویں صدی ہجری
چھٹی صدی ہجری
ساتویں صدی ہجری
آٹھویں صدی ہجری
نویں صدی ہجری
دسویں صدی ہجری
گیارہویں صدی ہجری
بارہویں صدی ہجری
تیرہویں صدی ہجری
چودہویں صدی ہجری
پندرہویں صدی ہجری
تیسری صدی ہجری
چوتھی صدی ہجری
پانچویں صدی ہجری
چھٹی صدی ہجری
ساتویں صدی ہجری
آٹھویں صدی ہجری
نویں صدی ہجری
دسویں صدی ہجری
گیارہویں صدی ہجری
بارہویں صدی ہجری
تیرہویں صدی ہجری
چودہویں صدی ہجری
پندرہویں صدی ہجری
You May Also Like

Divine’s net worth, biography, fact, career, awards and life story

Divine net worth: Divine was an American actor, singer, and drag queen with a net worth of $400 thousand. Divine was born in Baltimore, Maryland in October 1945 and passed away in March 1988. He was closely associated with independent filmmaker John Waters and starred in several films including Eat Your Makeup, Mondo Trasho, Multiple Maniacs, Pink Flamingos, Female Trouble, Polyester, Lust in the Dust, Trouble in Mind, Hairspray, and Out of the Dark. Divine was nominated for an Independent Spirit Award for Best Supporting Male in 1989 for Hairspray and was also nominated for a Razzie Award for Worst Actor for Lust in the Dust in 1986. He worked as a women’s hairdresser and joined the acting troupe the Dreamlanders. He also starred on stage and was named the “Drag Queen of the Century” by People magazine. Divine released four albums and had success with the songs “Shoot Your Shot” and “You Think You’re a Man”. Divine passed away on March 7, 1988 at 42 years old from an enlarged heart.
Read More

Yoel Romero’s net worth, biography, fact, career, awards and life story

Yoel Romero net worth: Yoel Romero is a Cuban mixed martial artist and former freestyle wrestler who has a net worth of $10 million. Yoel Romero was born in Pinar del Rio, Cuba in April 1977. He competes as a middleweight in the Ultimate Fighting Championships. Romero formerly won a gold medal and an Olympic silver medal in freestyle wrestling and has won multiple medals. Yoel Romero made his professional MMA debut with a win over Sascha Weinpolter in December 2009. He made his UFC debut with a win over Clifford Starks in the Knockout of the Night in April 2013. Romero defeated Derek Brunson in the Fight of the Night in January 2014. He beat Tim Kennedy in the Fight of the Night in 2014 and had the Performance of the Night in a win over Lyoto Machida in June 2015. Yoel Romero defeated Chris Weidman in the Performance of the Night in November 2016. He lost to Robert Whittaker in the Fight of the Night for the interim UFC Middleweight Championship in July 2017. Romero lost again to Whittaker in June 2018 in the Fight of the Night to bring his record to 13-3. Supplement Lawsuit: After failing a drug test in 2016, Yoel sued a New Jersey based supplement company called Gold Star Performance Products. In 2019 he was proven victorious in his lawsuit and awarded a $27.5 million judgment against the company. The damages included $3 million in last wages, $3 million for reputational harm and $3 million for emotional damages. It’s unclear how much (if any) of the damages Yoel would actually receive after the company related its lack of funds and potential plans to file for bankruptcy.
Read More

Gillian Vigman’s net worth, biography, fact, career, awards and life story

Gillian Vigman net worth: Gillian Vigman is an American actress who has a net worth of $500 thousand dollars. Gillian Vigman was born in Holmdel, New Jersey, and first gained notice as a comedian and comic actor in Chicago, while performing with The Second City. Her work as a touring performer with the Second City National Touring Company, led to small roles in such projects as “Love 101”, “Dragonfly”, and “Scrubs”. In 2003, she gained wider recognition, when she was cast on the sketch comedy show, “MADtv”. She has since worked steadily in film and television, appearing in guest-starring, co-starring, and starring roles in such projects as “The 40-Year-Old Virgin”, “Sons & Daughters”, “According to Jim”, “American Body Shop”, “Accidentally on Purpose”, “Step Brothers”, “The Slammin’ Salmon”, “The Hangover”, “Parks & Recreation”, “The Defenders”, “All About Steve”, “Date Night”, “United States of Tara”, “New Girl”, “Californication”, “Suburgatory”, “Cougar Town”, and “Chopped”.
Read More