Faiz Bahraichi’s biography, net worth, fact, career, awards and life story

Intro Urdu poet
Is Writer 
From India 
Type Literature 
Gender male
Birth 1977
Age: 43 years

فیضؔ بہرائچی کی پیدائش 1977ء میں محلہ چاند پورہ شہر بہرائچ میں جناب نسیم اللہ اور رحیم النساء کے گھر میں ہوئی ۔ آپ کے داداشفیع بہرائچی اپنے وقت کے نامور شاعر تھے ۔فیض کے بچپن میں ہی انکی ماں کا انتقال ہو گیا تھا جس سے وہ غمزدہ رہنے لگے اور جس وجہ سے تعلیم بھی ادھوری رہ گئی ۔

ادبی سفر

فیضؔ بہرائچی کو بچپن سے ہی ادبی ماحول ملا جس وجہ سے اور دادا شفیع بہرائچی کی بیاض کو پڑھنا شروع کر دیا تھا جس سے شعر کہنے کا فن حاصل ہو گیا اور اپنے شعر کہنے لگے ۔شفیع بہرائچی کی دکان پر وصفی بہرائچی آیا کرتے تھے ایک دن کی بات ہے وصفی صاحب شفیع صاحب کی بیاض لے گے تھے اسے واپس کرنے کو آیے تھے فیض بھی وہیں بیٹھے تھے اور شعر گنگنا رہے تھے کی فیض کے چچا علیم صاحب نے وصفی صاحب سے کہا کی میرا بھتیجا ہے اور شاعری کا شوق ہے کچھ کہتا بھی ہے آپ اسکی اصلاح کر دیا کریں ۔وصفی صاحب اس دن سے روز سنگم ہو ٹل پر آنے لگے اور اس طرح فیض کو ایک استاد کا سایا حاصل ہوا جس کی دیکھ ریکھ میں شاعری پر واز پائی۔

2-3 سالوں کے بعد استاد وصفی صاحب کا انتقال ہو گیا اور فیض کا شاعر ی سے دل ہٹ گیا اور وہ اپنی تجارت میں مشغول ہو گئے ۔ کچھ دوستوں کے کہنے پر شاعری کی طرف پھر رخ کیا اور 2015ء میں اپنی ایک کتاب بنام احساسات فیضؔ کے نام سے شائع کی جس میں اپنے دادا جناب شفیع بہرائچی کے محفوظ کلام کو اپنے کلام کے ساتھ شائع کیا جس میں زیادہ تر کلام استاد وصفی بہرائچی کے اصلاح کیے ہوئے ہیں۔

اہم شخصیات سے رابطہ اور ادبی خدمات

محمد حسنین اطہر رحمانی شارق ربانی منظورؔ بہرائچی ، ریئس صدیقی بہرائچی ، فوقؔ بہرائچی سے گہرے تعلقات ہیں ۔ فیض بہرائچی حمد نعت اور غزل پر حاکمانہ قدرت رکھتے ہے ۔آپ کا کلام روزنامہ صحافت لکھنؤ روزنامہ سہارا لکھنؤ میں شائع ہو چکا ہیں۔

نمونہ کلام

” چھوڑ دوشہر محبت فیضؔ بہتر ہے یہی

جان ہی جائے گی اک دن تیری انکے پیار میں

“
” مت پوچھئےیہ مجھ سے کہ کیا سیکھ لیا ہے

ہر ہال میں جینے کی ادا سیکھ لیا ہے

“
غم سے گھبرا کے کبھی لب پہ جو آتی ہے ہنسی وہ تصور میں مجھے آکے رلا دیتے ہیں
اہل دل کو تو یہی کہتے سنا ہے اے فیضؔ اپنے بیمار کو دامن کی ہوا دیتے ہیں

حوالہ جات

  • جدید مرکز ہفت روزہ میں شائع مضمون
  • احساساتِ فیضؔ (مظبوعہ 2015)
  • ریختہ پر فیض بہرائچی کی کتاب

You May Also Like